QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو مراد سعید کارکردگی بیان کرتے، عبدالقادر پٹیل

26 Jul 2020 02:33

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ اگر حکومت چلتی تو پاکستان میں عمران خان کا مذاق نہ اُڑ رہا ہوتا، پی ٹی آئی دھاندلی کے دوسال کی تکمیل پر مراد سعید کو سامنے لے کر آئی ہے، مراد سعید کے پاس کارکردگی بیان کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا تو الزامات کا سہارا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو مراد سعید کارکردگی بیان کرتے۔ عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گالم گلوچ سے اگر حکومت چلتی تو پاکستان میں عمران خان کا مذاق نہ اُڑ رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے دوسال کی تکمیل پر مراد سعید کو سامنے لے کر آئی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے دو برسوں میں کچھ کیا ہوتا تو مراد سعید کارکردگی بیان کرتے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ مراد سعید کے پاس کارکردگی بیان کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا تو الزامات کا سہارا لیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تحریک انصاف حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے، وہ وہاں نہیں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی غیر ملکی دورے پر اپنے کسی رشتے دار کو لے کر گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876567/پی-ٹی-آئی-حکومت-نے-کچھ-کیا-ہوتا-مراد-سعید-کارکردگی-بیان-کرتے-عبدالقادر-پٹیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org