QR CodeQR Code

سینٹرل پنجاب میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے بلاول متحرک

26 Jul 2020 07:38

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پنجاب میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنے اور نئے لوگوں کی شمولیت کا ٹاسک قمرالزمان کائرہ کو سونپ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹرل پنجاب میں پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے سنجیدہ کوششیں شروع کر دیں۔ عید کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے پارٹی کو تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنے اور نئے لوگوں کی شمولیت کا ٹاسک قمرالزمان کائرہ کو سونپ دیا ہے جبکہ حکومت مخالف ممکنہ تحریک کو پنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب میں کامیاب بنانے کا ٹاسک بھی قمرالزمان کائرہ کے سپرد گیا ہے۔ حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے لیے قمرالزمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور ملکر کام کریں گے، دونوں رہنما ضلعی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹنگز اور کنونشنز کا انعقاد کریں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ عہدیداران کو پروگرام کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایات دی گئیں جبکہ پرانے جیالوں اور پارٹی ورکرز کے ساتھ بھی رابطے کئے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قمرالزمان کائرہ کو پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حکومت ہٹاؤ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876581/سینٹرل-پنجاب-میں-پارٹی-کو-منظم-کرنے-کیلئے-بلاول-متحرک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org