0
Sunday 26 Jul 2020 10:07

تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں کرائے کے امیدواروں کی تلاش ہے، سعدیہ دانش

تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں کرائے کے امیدواروں کی تلاش ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریڑی اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں کرائے کے امیدواروں کی تلاش ہے، اس لئے انتخابات میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے۔ تبدیلی کا خواب عذاب بن چکا ہے۔ نئے پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری، مافیا نوازی اور معیشت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ سونامی سرکار کے دو سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ پیپلز پارٹی ابھی اور اسی وقت انتخابات کے لئے تیار ہے اور جی بی کے باشعور عوام پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ہزاروں افراد کو بے روزگار کیا گیا، عوام پر مہنگائی کے مسلسل ڈرون حملے کئے گئے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات پی پی کا کہنا تھا ملکی معیشت کا پہیہ الٹا گھمایا گیا اور مافیاز کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دی گئی۔ این آر او نہ دینے کی بھڑکیں مارنے والوں نے جاسوس، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو این آر او دے دیا ہے۔ عمران خان نے سیاسی انتقام میں مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی میں تحریک انصاف کو درکار مطلوبہ کرائے کے امیدواروں کی تعداد پوری ہونے تک انتخابات میں تاخیر کی جا رہی ہے کیونکہ اس وقت انتخابات ہوئے تو ان کی ضمانتیں ضبط ہونا یقینی امر ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے اعصاب پر شکست سوار ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام سیاسی انجینئرنگ کے تمام حربے ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں اور عوام دشمن پالیسیوں اور گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کی بدولت وفاقی حکمران جماعت کو شکست فاش ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 876601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش