QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ نسلی عصبیت تک جا پہنچا، معید یوسف

26 Jul 2020 10:41

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی امور کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بڑھانے کے لیے کورونا کو بہانہ بنا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ نسلی عصبیت کی حد تک جا پہنچا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے پر جاری کیے گئے ایک بیان میں معاونِ خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی حقوق اور امدادی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرنی چاہیے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بڑھانے کے لیے کورونا کو بہانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کم ہو رہا ہے۔معید یوسف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کم ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 876604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876604/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-محاصرہ-نسلی-عصبیت-تک-جا-پہنچا-معید-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org