QR CodeQR Code

کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری

26 Jul 2020 12:09

محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر پر گہرے بادلوں بھی چھائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش سے قبل حبس کی کیفیت تھی، تاہم جہاں جہاں بارش یا بوندا باندی ہوئی، وہاں موسم خوش گوار ہوتا گیا۔ کراچی میں کلفٹن، شارع فیصل، شاہرہ پاکستان، صدر لائنز ایریا سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوپہر کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں آج اور کل بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے پہلے آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 876616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876616/کراچی-میں-ہلکی-اور-تیز-بارش-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org