QR CodeQR Code

ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بھارتی رپورٹ مسترد

26 Jul 2020 12:44

ترجمان نے رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گمنام ذرائع کی رپورٹ جعل سازی پر مشتمل ہے، پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے حوالے سے کوئی راز نہیں ہے، پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں کلیکسن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گمنام ذرائع کی رپورٹ جعل سازی پر مشتمل ہے، پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے حوالے سے کوئی راز نہیں ہے، پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سہولت کا مقصد بیماریوں سے پھیلنے والی تحقیقات سے متعلق تشخیصی اور حفاظتی نظام کی بہتری ہے، پاکستان اپنی بی ٹی ڈبلیو سی ذمہ داریوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے تاہم رپورٹ کے ذریعے کورونا وبا کے پس منظر میں منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 876627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876627/ووہان-لیب-کی-پاکستان-میں-خفیہ-کارروائیوں-سے-متعلق-بھارتی-رپورٹ-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org