0
Sunday 26 Jul 2020 15:55

کراچی میں بارش کے بعد بجلی غائب، کے الیکٹرک نے بے بسی ظاہر کردی

کراچی میں بارش کے بعد بجلی غائب، کے الیکٹرک نے بے بسی ظاہر کردی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، ترجمان کے الیکٹرک نے اس صورتحال میں ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی موجود ہونے کے باعث بجلی کا انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے، حکومتی اداروں سے اپیل ہے کہ نکاسی آب تیزی سے عمل میں لائیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 550 سے زائد فیڈر متاثر ہوگئے، مضافاتی علاقوں کی 80 فیصد بجلی معطل ہے، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، گلشن معمار، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا اور لیاقت آباد میں بجلی معطل ہے۔ کے الیکڑک کے مطابق سڑک پر پانی موجود ہونے کے باعث بجلی کا انفراسٹرکچر متاثر ہوتا ہے، حکومتی اداروں سے اپیل ہے کہ نکاسی آب تیزی سے عمل میں لائیں۔ دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق شہر کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی گھارو، پپری پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بند ہے، جس کے سبب شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 876669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش