QR CodeQR Code

علامہ حمید امامی کی پاراچنار میں اہل تشیع نوجوان کو قتل کرنے کی شدید مذمت

26 Jul 2020 17:09

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ جوانان پاراچنار ایک منٹ میں بدلہ لے سکتے تھے لیکن ہمارے نوجوان امن و امان خراب نہیں کرنا چاہتے، ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے گذشتہ روز پاراچنار میں ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل ہونیوالے شخص کا بدلہ اہل تشیع نوجوان کو قتل کرکے لینے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں گذشتہ روز ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو قتل کیا گیا، جو کہ افسوسناک ہے، سب کو معلوم تھا کہ مقتول کا پیچھا امارات سے اسکے دشمن کر رہے تھے، جو اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اس کی آڑ میں اور بدلے میں زینت علی کو شہید کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ نام نہاد حکومت اور نام نہاد انتظامیہ کے پاس کیا جواب ہے کہ زینت علی کو کیوں بدردی سے شہید کیا گیا۔؟ انہوں نے کہا کہ جوانان پاراچنار ایک منٹ میں بدلہ لے سکتے تھے لیکن ہمارے نوجوان امن و امان خراب نہیں کرنا چاہتے، ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نااہل انتظامیہ اور نااہل حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوراً قاتلین اور شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 876677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876677/علامہ-حمید-امامی-کی-پاراچنار-میں-اہل-تشیع-نوجوان-کو-قتل-کرنے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org