0
Wednesday 27 Jul 2011 15:34

القاعدہ اب بھی امریکا پر دہشتگرد حملے کرسکتی ہے، میتھیو اولسن

القاعدہ اب بھی امریکا پر دہشتگرد حملے کرسکتی ہے، میتھیو اولسن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے انسداد ہشت گردی سینٹر کے نامزد سربراہ میتھیو اولسن کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور اس سے ملحقہ تنظیموں کا اہم مقصد ابھی بھی امریکا پر حملہ کرنا ہے۔ یہ بات میتھیو اولسن نے امریکی سینیٹ کی انٹیلی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہی، میتھیو اولسن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت القاعدہ کے خلاف اہم اقدام ہے، القاعدہ اب بھی امریکا پر دہشت گرد حملے کر سکتی ہے، نامزد سربراہ امریکی انسداد دہشت گردی سینٹر کا کہنا تھا کہ امریکا پر حملے کا خطرہ پاکستان میں موجود سینئر القاعدہ رہنما کی جانب سے نہیں ہے، تاہم القاعدہ اب مختلف علاقوں میں مختلف قیادت اور مقاصد کے ساتھ تقسیم ہو چکی ہے۔ میتھیو اولسن نے کہا کہ یمن میں القاعدہ کی جانب سے 25 دسمبر 2009ء کو امریکی مسافر طیارے پر حملے کی ذمہ دار قبول کرنے سے لگتا ہے کہ عرب جزیرے میں موجود القاعدہ امریکا پر حملہ کرنا چاہتی ہے، میتھیو اولسن کو امریکی سینیٹ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر نیشنل کونٹر ٹیرازم سینٹر تعینات کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 87670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش