QR CodeQR Code

جارح سعودی عرب نے داعش و القاعدہ کیساتھ بھی فوجی اتحاد قائم کر رکھا ہے، عبدالکریم الحوثی

26 Jul 2020 23:30

علاقائی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی وزیر داخلہ نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف ہونیوالے متعدد سکیورٹی آپریشنز کیجانب اشارہ کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سکیورٹی فورسز جارح سعودی فوجی اتحاد کیساتھ وابستہ دسیوں دہشتگرد گروہوں کو ٹریک و گرفتار کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ جارح سعودی فوجی اتحاد یمن کے اندر اپنے مذموم مقاصد کیلئے داعش و القاعدہ جیسی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں سے بھی خدمات حاصل کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر داخلہ عبدالکریم الحوثی نے ایک علاقائی اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں دہشتگردوں کے خلاف یمنی سکیورٹی فورسز کے موثر کردار پر گفتگو کی ہے۔ یمنی وزیر داخلہ نے "26 ستمبر" نامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک میں قائم کردہ امن و امان و استحکام کی اعلی صورتحال کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یمنی سکیورٹی فورسز تاحال متعدد دہشتگرد منصوبوں کو ناکام بنا چکی ہیں جبکہ اس دوران جارح سعودی عرب کے ساتھ وابستہ دسیوں دہشتگرد گروپس کو بھی ٹریک کر کے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یمنی وزیر داخلہ نے اپنے انٹرویو کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے ماتحت سکیورٹی فورسز کے طریقۂ کار اور دہشتگردی کے خلاف تمام صوبوں کی سکیورٹی میں بہتری لانے کے وسیع قومی منصوبے کی بھی اطلاع دی۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ جارح سعودی فوجی اتحاد اپنے مذموم مقاصد کے لئے یمن کے شمالی مقبوضہ علاقوں، خصوصا البیضاء کے اندر بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں داعش و القاعدہ سے بھی خدمات حاصل کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 876703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876703/جارح-سعودی-عرب-نے-داعش-القاعدہ-کیساتھ-بھی-فوجی-اتحاد-قائم-کر-رکھا-ہے-عبدالکریم-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org