QR CodeQR Code

چین کا امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں پر احتجاج

27 Jul 2011 15:43

اسلام ٹائمز:امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے دو ہفتہ پہلے ہی پیپلز ریپبلک آرمی سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے چین کا دورہ کیا۔ لیکن چین کے اعتراض اور احتجاج کے باوجود مائیک مولن نے پیر کو ایک بیان میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔


بیجنگ:اسلام ٹائمز۔ چین نے اپنے ساحلی علاقوں کے قریب امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں پر احتجاج کیا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے امریکا سے چین کی خود مختاری اور سرحدوں کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کا کہنا ہے حال ہی میں امریکا کے جاسوس طیاروں کی چینی ساحلی علاقوں کے قریب پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے اور یہ طرز عمل دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہے۔ امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے دو ہفتہ پہلے ہی پیپلز ریپبلک آرمی سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے چین کا دورہ کیا۔ لیکن چین کے اعتراض اور احتجاج کے باوجود مائیک مولن نے پیر کو ایک بیان میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ چین کے دو سخوئی دو سیون طیاروں نے آبنائے تائیوان کے وسط میں امریکی جاسوس طیاروں کا تعاقب کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 87672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87672/چین-کا-امریکی-جاسوس-طیاروں-کی-پروازوں-پر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org