QR CodeQR Code

ناصر حسین شاہ کا کراچی میں نکاسی کے نظام پر ’آل از ویل‘ کا دعویٰ

27 Jul 2020 02:54

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر کراچی شہر کی پرانی بارشوں کی تصاویر شیئر کررہے ہیں، کراچی میں بارش کے بعد 90 فیصد سے زائد علاقوں سے پانی نکالا جاچکا ہے، تکلیف پر معذرت چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی پر آل از ویل کا دعویٰ کردیا۔ کراچی میں بارش کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ برسات کے بعد زیادہ تر علاقوں سے پانی نکالا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر کراچی شہر کی پرانی بارشوں کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد 90 فیصد سے زائد علاقوں سے پانی نکالا جاچکا ہے، تکلیف پر معذرت چاہتے ہیں۔ ناصر شاہ کے دعویٰ پر عوام کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ سے گزارش ہے کہ ذرا یونیورسٹی روڈ پر نظر ڈالیں، پی ای سی ایچ ایس کا چکر لگائیں اور سب چھوڑیں ناگن چورنگی دیکھیں، 3،3 فٹ پانی میں صرف کشتیاں چلانے کی کسر رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 876720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876720/ناصر-حسین-شاہ-کا-کراچی-میں-نکاسی-کے-نظام-پر-ا-ل-ویل-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org