0
Monday 27 Jul 2020 03:02

میڈیا جتنا دباؤ میں آج ہے، آمروں کے دور میں بھی نہیں تھا، سعید غنی

میڈیا جتنا دباؤ میں آج ہے، آمروں کے دور میں بھی نہیں تھا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ اس وقت نام نہاد جمہوری حکومت قائم ہے، میڈیا جتنا دباؤ میں آج ہے، آمروں کے دور میں بھی نہیں تھا۔ عام انتخابات کو 2 سال مکمل ہونے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اتحادی جماعت کے خلاف نیب کیسز کی ٹائمنگ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جلد غیر مقبول ہونے میں اپوزیشن نے کردار ادا کیا ہے، اعتراف کرتا ہوں کہ الیکشن اصلاحات میں ناکام رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پیپلز پارٹی یا نون لیگ ایک دوسرے کے پیچھے چل پڑیں، کوئی سیاسی جماعت حکومت کی سپورٹ کا تاثر دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت عذاب کی زندگی گزار رہے ہیں، معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے، اپوزیشن نے عوامی ایشوز پر قیادت نہ کی تو لوگ اس سے مایوس ہوجائیں گے۔

وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کی وجہ سے قائم ہے جنہیں زبردستی ساتھ کھڑا کیا گیا ہے، اتحادی اس حکومت کی نالائقیوں کا بوجھ اٹھا کر اپنا ستیاناس نہیں کریں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اتحادی الگ ہوں تو حکومت گر جائے، پاکستان تحریک انصاف کے اندر بھی بغاوت چل رہی ہے۔ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ مسلم لیگ نون کا چیئرمین سینیٹ بن جائے، اپنی غلطیوں سے پیپلز پارٹی اور نون لیگ سیکھ چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش