0
Monday 27 Jul 2020 03:18

مگرمچھ کے آنسو بہائےجاتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، فاروق ستار کی میئر کراچی پر تنقید

مگرمچھ کے آنسو بہائےجاتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، فاروق ستار کی میئر کراچی پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران گھریلو صنعتوں کو متاثر کررہا ہے، ترقی کے عمل کو روک رہا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہائےجاتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جب اختیار نہیں تو اقتدار کیوں ہے؟ مجھے سربراہی نہیں چاہیئے نہ ہی کوئی عہدہ، آخری بار یکجہتی کے لئے پیشکش کررہا ہوں، آئیں انٹرا پارٹی الیکشن کرواتے ہیں، 35 سال سے کم عمر لوگوں کی قیادت لاتے ہیں، پی ٹی آئی انہیں چونا لگا رہی ہے، اختیارات چاہیئے تھے تو فاروق ستار کی پٹیشن کورٹ میں تھی۔

فاروق ستار نے کہا کہ سب مل کر پٹیشن لڑتے تو پورے ملک کے بلدیاتی نظام کو فائدہ ہوتا، اب پی ٹی آئی ان کو استعمال کرکے اپنا میئر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں، نالے چار سال سے نہ حیدرآباد میں صاف ہوئے نہ کراچی میں صاف ہوئے۔ فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ آٹا، چینی، دودھ مہنگا ہو رہا ہے، زمینی خداوں کو ترس نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ : 876723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش