QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم کے کچھ عناصر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، مراد راس

27 Jul 2020 09:25

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم نے کہا کہ بلیک میلر عناصر کچھ سیاسی جماعتوں سے مستفید ہوئے ہیں، تمام چیزوں کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ڈیل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعتراف کیا ہے کہ محکمہ اسکولز کے پانچ لاکھ ملازمین میں کچھ بلیک میلر عناصر موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر وہ عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے بلیک میل کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ بلیک میلر عناصر کچھ سیاسی جماعتوں سے مستفید ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تمام چیزوں کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ڈیل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز وفاق کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اسکولوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہر اسکول سینی ٹائز ہوگا اور اس کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک تمام بچے اپنے گھروں سے پہن کرجائیں گے اور اسکولوں میں صرف ہینڈ واشنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا اگست میں بھی تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا اور کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 876752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876752/محکمہ-تعلیم-کے-کچھ-عناصر-مجھے-بلیک-میل-کر-رہے-ہیں-مراد-راس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org