0
Monday 27 Jul 2020 11:17

ملک میں بہتر قانون سازی کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملک میں بہتر قانون سازی کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں بہتر قانون سازی کے ذریعے کرپشن کی بیخ کُنی چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جبکہ قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، بعض قوانین کے حوالے سے ہمارا ایک موقف ہے جبکہ اپوزیشن کا ایک دوسرا موقف ہے، ہمارے اور اپوزیشن کے درمیان نکتہ نظر کے درمیان فرق کو مل بیٹھ کر طے کرنے اور بہتر قانون سازی کیلئے 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہو چکا ہے جبکہ دوسرا بھی عنقریب ہو گا، ہم نے ایف اے ٹی ایف، نیشنل سیکورٹی اور نیب سے متعلقہ مسودے اپنے اپوزیشن کے دوستوں کو بھجوا دیئے ہیں، مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن کے احباب فراخ دلی کے ساتھ ان مسودوں کو دیکھیں گے اور پھر ہم مل بیٹھ کر اس پر گفت و شنید کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس ملک میں بہتر قانون سازی کے ذریعے کرپشن کی بیخ کنی چاہتے ہیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے، لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے انہیں کٹہرے میں لایا جانا چاہیے لہذا ہماری کوشش یہی ہے کہ ایک ایسا قانون ہونا چاہیے جو ان دونوں پیمانوں پرپورا اترتا ہو۔
خبر کا کوڈ : 876790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش