0
Monday 27 Jul 2020 13:01

عمران خان کی قیادت میں ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا، چوہدری سرور

عمران خان کی قیادت میں ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہو گا۔ چوہدری محمد سرور نے لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل المدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی کی ناکام معاشی پالیسوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اداروں میں شفافیت اور استحکام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 876816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش