QR CodeQR Code

بہت ہوگیا، اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، علی زیدی

27 Jul 2020 13:51

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا، ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ اور 2 قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا، اہل کراچی سے وعدہ ہے، اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا، وزیراعظم نے ہمیشہ کراچی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئین کے مطابق صوبوں کو آزادی سے کام کرنے کا موقع دیا، لیکن اُس وقت کیا راستہ بچتا ہے، جب صوبائی حکومت عوام کے مفادات پر ہی ضرب لگانا شروع کر دے۔ علی زیدی نے کہا کہ اس جماعت نے جان بوجھ کر شہر کو تباہ کرکے پاکستان کو معاشی نقصان سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی بلاجھجک و احساسِ ندامت برسوں تک ہمیں لوٹتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا، ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ جب تک ان مجرموں سے چھٹکارا نہیں ملتا، ہم ایک قدم آگے اور 2 قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 876826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876826/بہت-ہوگیا-اہل-کراچی-سے-وعدہ-ہے-اب-خاموش-نہیں-بیٹھوں-گا-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org