0
Monday 27 Jul 2020 14:02

محرومی بڑھ رہی ہے، کراچی کسی بھی وقت پھٹے گا، مصطفیٰ کمال

محرومی بڑھ رہی ہے، کراچی کسی بھی وقت پھٹے گا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی مئیرشپ کے دوران نکاسی آب کا سسٹم بنایا تھا، مگر سسٹم کی صفائی نہیں کرتے، 10 سال سے صفائی نہیں ہوئی اور کچرا نہیں اٹھایا گیا، جس کی وجہ سے شہر کا یہ حال ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بدکردار لوگوں کی حکمرانی ہے، ان لوگوں کو خدا کا خوف نہیں، ان لوگوں کو تو جیلوں میں ہونا چاہیے اور پورا حساب ہونا چاہئے۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ہم بھی سندھ کی تقسیم کے حق میں نہیں، کراچی کو چھ شہروں میں تبدیل کر دیا اور مزید کرنے جا رہے ہیں، اس طرح کراچی کی تقسیم کو بھی نامنظور کرتے ہیں، صرف تعصب کی عینک پہن کر کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ’را‘ کا اثر رسوخ رہا ہے، ان لوگوں کے اقدامات سے کراچی کی محرومی بڑھ رہی ہے، کراچی کسی بھی وقت پھٹے گا کیونکہ یہ بم چکا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صرف بیانات دیتی ہے، شہری اور صوبائی حکومت کسی کی سنتی نہیں، کراچی کے لوگ مایوس ہو چکے ہیں، مسائل ہونا مسئلہ نہیں ہے۔ انہہوں نے شکوہ کیا کہ اپنی نااہلی سے حکومت نسلیں مار رہی ہے، پوری نسل کو مارنے والے پروٹوکول میں گھوم رہا ہے، ایک بندہ مارنے والا تو پکڑا جاتا ہے، یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش