0
Monday 27 Jul 2020 15:33

نئی زائرین پالیسی نامنظور، ڈیرہ اسماعیل خان کے قافلہ سالاروں کا اجلاس

نئی زائرین پالیسی نامنظور، ڈیرہ اسماعیل خان کے قافلہ سالاروں کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلہ سالاروں کا اہم اجلاس کوٹلی امام حسینؑ میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے قافلہ سالاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیرہ ریجن کے صدر قافلہ سالار حاجی عاشق حسین، جنرل سیکرٹری سید نجم الحسن شاہ، ممبر زائرین کمیٹی خیبر پختونخوا سید انصار علی زیدی، علامہ اظہر ندیم و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزارت مذہبی امور کی زائرین کیلئے وضع کردہ نئی پالیسی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں مقررین نے حکومت کی زائرین کیلئے بنائی گئی نئی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو احتجاج کیا۔ قافلہ سالاران کا کہنا ہے کہ حکومت کی نئی زائرین پالیسی سے زائرین پیکج میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا جس سے بائی روڈ زیارات کا خرچہ 65 ہزار سے بڑھ کے 3 لاکھ تک پہنچ سکتا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی پالیسی کو فلفور ختم کیا جائے اور سابقہ پالیسی کو جاری کرتے ہوئے جلد از جلد پیکج کا اعلان کیا جائے۔ قافلہ سالاران نے پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے متنازعہ بل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ بل کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ اس متنازعہ بل سے ملک کے پُرامن حالات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 876864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش