0
Monday 27 Jul 2020 18:56

سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، خرم شیر زمان

سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، پیپلز پارٹی صرف 2 چیزوں سے ڈرتی ہے ایک عدلیہ اور دوسرا میڈیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش ہوتی ہے تو قیامت آجاتی ہے، پیپلز پارٹی کے ہاتھ کانپتے تھے جب ان سے سوال ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف 2 چیزوں سے ڈرتے ہیں ایک عدلیہ اور دوسرا میڈیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے شہر قائد کا حشر نشر کردیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی متعدد علاقے اب تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش