0
Monday 27 Jul 2020 20:50
لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملاقات

تمام مکاتب فکر کے عقائد و نظریات کا دل سے احترام کرتے ہیں، پرویزالہیٰ

تمام مکاتب فکر کے عقائد و نظریات کا دل سے احترام کرتے ہیں، پرویزالہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے لاہور میں شیعہ علماء کونسل کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں علامہ افضل حیدری، علامہ سبطین سبزواری اور علامہ محمد باقر گھلو شامل تھے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، رکن پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی اور سابق ایم پی اے سید تقلید رضا بھی موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تمام مکاتب فکر کے عقائد و نظریات کا دل سے احترام کرتے ہیں اور اس بل کے حوالے سے وہ تمام شیعہ سنی علمائے کرام سے مشاورت کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہیٰ نے کہاکہ علماء کیساتھ مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ کسی بھی گروہ کو اپنے نظریات کسی دوسرے پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہمیں امید ہے کہ بل میں موجود متنازع شقوں پر ہمارے موقف کے مطابق ترمیم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 876914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش