QR CodeQR Code

سی پیک منصوبوں میں ملازمت کے خواہش مند درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

27 Jul 2020 20:59

نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ مائننگ اور1320 میگا واٹ کے پاورپلانٹ پر کام جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاْصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھربلاک 1 پرکام جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مائننگ اور1320 میگا واٹ کے پاورپلانٹ پر کام جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مائننگ کاعمل 20 فیصد اور پاورپلانٹ پر 15 فیصد تک کام ہوچکا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ملازمت کے خواہش مند درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 876915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876915/سی-پیک-منصوبوں-میں-ملازمت-کے-خواہش-مند-درخواستیں-جمع-کرا-سکتے-ہیں-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org