0
Monday 27 Jul 2020 21:21

گورنر پنجاب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ملاقات

گورنر پنجاب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے گورنر پنجاب سے مذکورہ بل پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر کسی قسم کی کوئی جلد بازی نہیں ہونی چاہیے، تحفظ بنیاد اسلام بل پر بہت ساروں کو تحفظات ہیں، انہیں دُور کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی زلفی بخاری کو تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بل پر پنجاب حکومت حتمی فیصلے سے قبل تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو آن بورڈ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی مشاورت کے بعد ہی بل کو منظور کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران سیاسی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 876920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش