0
Monday 27 Jul 2020 21:34

لیاقت بلوچ نے تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانے کی تجویز دیدی

لیاقت بلوچ نے تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانے کی تجویز دیدی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل کو ریفر کرنے کی تجویز دی۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ رابطے نائب امیر جماعت اسلامی نے تجویز کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل کو ریفر کر دیں۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مسالک کے علماء دین موجود ہیں وہ بہتر انداز سے بل تحفظ بنیاد اسلام کا جائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تحفظ بنیاد اسلام بل دوبارہ پنجاب اسمبلی کو غور کیلئے واپس کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش