QR CodeQR Code

پشاور میں سستے داموں آٹے کی فروخت کیلئے مختلف علاقوں میں 25 پوائنٹس قائم

27 Jul 2020 22:00

راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کا کہنا ہے کہ ہر سال اکتوبر کے مہینے میں سرکاری کوٹہ ریلیز کیا جاتا ہے، تاہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے 2 مہینے قبل جولائی میں سرکاری کوٹہ ریلیز کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک کی جانب سے پشاور میں سستے داموں آٹے کی فروخت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں 25 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ پشاور میں سستے داموں آٹے کے سرکاری تھیلوں کی فروخت کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 25 آٹا پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے 860 روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا فراہم کیا جانے لگا، 25 پوائنٹس پر سرکاری نرخ کے مطابق 860 روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ مل رہا ہے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کا کہنا ہے کہ ہر سال اکتوبر کے مہینے میں سرکاری کوٹہ ریلیز کیا جاتا ہے، تاہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے 2 مہینے قبل جولائی میں سرکاری کوٹہ ریلیز کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 876931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876931/پشاور-میں-سستے-داموں-آٹے-کی-فروخت-کیلئے-مختلف-علاقوں-25-پوائنٹس-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org