0
Monday 27 Jul 2020 22:09

افغانستان اور ایران کو سی پیک میں شمولیت کے لیے مدعو کیا ہے، علی محمد خان

افغانستان اور ایران کو سی پیک میں شمولیت کے لیے مدعو کیا ہے، علی محمد خان
اسلام ٹائمز۔ امریکا طالبان امن معاہدے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے آغاز ہی میں عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ میں امریکا طالبان امن معاہدے کی تحریک پر بحث کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ افغان قوم نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی، جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم نے مواخات کی تاریخ رقم کی۔ دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں اور ہمارے جنازوں، شادیوں، کھیل کے میدانوں اور مدرسوں پر ڈرون حملے ہوئے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ جنگ کی قیمت افغانیوں اور پاکستانیوں نے ادا کی، اسی لیے حکومت کی پالیسی ہے کہ افغانستان اپنے فیصلے خود کرے، افغانستان کا امن ہماری خواہش نہیں ہماری ضرورت ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جب کابل میں دھماکا ہوتا ہے تو درد ہمیں بھی ہوتا ہے، افغانستان اور ایران کو سی پیک میں شمولیت کے لیے مدعو کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی ایسی حکومت نہیں ہوگی جو عافیہ صدیقی کی واپسی نہیں چاہے گی، ہماری حکومت نے آغاز ہی میں عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوشش کی اور امریکا طالبان امن معاہدے کا کریڈٹ بھی ہمارا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش