QR CodeQR Code

لیہ کے تاجروں نے 9 روزہ لاک ڈاون کا فیصلہ مسترد کردیا

27 Jul 2020 23:00

مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے لیہ کے ضلعی صدر واحد بخش باروی، فوجی محمد اسلم، ملک فاروق، غلام  عباس کلاسرہ و دیگر نے کہا کہ حکومت نے تمام حالات کو پس پشت ڈالتے ہوئے 9 روز کا سمجھ سے بالا تر فیصلہ کیا ہے، جو کسی صورت تسلیم نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ کے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کو یکسر مسترد کردیا، مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے لیہ کے ضلعی صدر واحد بخش باروی، فوجی محمد اسلم، ملک فاروق، غلام  عباس کلاسرہ و دیگر نے کہا کہ حکومت نے تمام حالات کو پس پشت ڈالتے ہوئے 9 روز کا سمجھ سے بالا تر فیصلہ کیا ہے، جو کسی صورت تسلیم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، واحد بخش باروی کا کہنا تھا کہ عید کی شاپنگ آخری دنوں، میں ہوتی ہے جس کے لئے دوکانداروں نے سامان سٹاک کر رکھا ہوتا ہے، اب لاک ڈاون سے ان کے لاکھوں ڈوب جائیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔ واحد بخش باروی کا کہنا تھا حکومت نے لاک ڈائون کے فیصلہ کو واپس نہ لیا تو احتجاج کریں گے، حکومت کے ساتھ مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں، تاجر عید کے موقع پر لاک ڈائون کا فیصلہ قبول نہیں کرتے، اس کے لئے جس فورم پر جانا پڑا جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 876944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876944/لیہ-کے-تاجروں-نے-9-روزہ-لاک-ڈاون-کا-فیصلہ-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org