QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا 15 اگست سے اسکول کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

27 Jul 2020 23:11

اپنے ایک بیان میں شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے کہا کہ اگر تمام مقامات پر کورونا وائرس کی صورت میں ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ اجازت دی گئی ہے، تو تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز پاکستان کی جانب سے 15 اگست کو اسکول کھولنے کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان اور پرنسپل صاحبان اور ایسوسی ایشنز کے اس مشترکہ فیصلہ کو قبول کرتے ہوئے پندرہ اگست سے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کافیصلہ کریں، تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور یکسوئی کے ساتھ اس پر عمل کیا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق منصوری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، والدین الگ پریشان ہیں، تو دوسری طرف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار اور فاقہ پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام مقامات پر کورونا وائرس کی صورت میں ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ اجازت دی گئی ہے، تو تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 876947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876947/جماعت-اسلامی-کا-15-اگست-سے-اسکول-کھولنے-کے-فیصلے-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org