0
Monday 27 Jul 2020 23:18

کرونا اور لاک ڈائون، سیاحت بند ہونے سے گلگت بلتستان کی معیشت کو 8 ارب خسارہ

کرونا اور لاک ڈائون، سیاحت بند ہونے سے گلگت بلتستان کی معیشت کو 8 ارب خسارہ
اسلام ٹائمز۔ کرونا اور لاک ڈائون کے نتیجے میں سیاحت پر پابندی کی وجہ سے گلگت بلتستان کی معیشت کو 8 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا، 60 ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے، 300 سے زائد ٹور آپریٹرز بے روزگار ہوئے اور 450 سے زائد غیر ملکی گروپ سیاحت کے لئے گلگت بلتستان نہیں آسکے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق سیاحت جی بی کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جی بی میں سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جی بی میں اپریل تا ستمبر سیاحت کے لئے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ جی بی میں 1150 سے زیادہ ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅسز سیاحوں کی راہ تک رہے ہیں جبکہ دیگر سینکڑوں چھوٹے ہوٹلز بھی ویران ہیں۔ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سیاحت کا شعبہ بند ہونے سے غیر ملکی سیاحوں سے حاصل ہونے والی 1 ارب 30 کروڑ روپے کی انکم بند ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 876951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش