QR CodeQR Code

مودی کے ہاتھوں 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا

28 Jul 2020 01:12

شدت پسند ہندو قوم پرست جماعت وشوا ہندو پریشد یا ورلڈ ہندو آرگنائزیشن کے مطابق 5 اگست کی تاریخ علم نجوم کے مطابق ہندوؤں کے لیے نیک شگون ہے، اس لیے اسی دن مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر 161 فٹ بلند مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد وزیراعظم مودی رکھیں گے، جس کے لیے 5 اگست کی تاریخ رکھی گئی ہے، اسی تاریخ کو گزشتہ برس مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور وادی کو دو یونین ٹریٹری میں تبدیل کردیا تھا۔ شدت پسند ہندو قوم پرست جماعت وشوا ہندو پریشد یا ورلڈ ہندو آرگنائزیشن کے مطابق 5 اگست کی تاریخ علم نجوم کے مطابق ہندوؤں کے لیے نیک شگون ہے، اس لیے اسی دن مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماع کے بجائے رسومات کو براہِ راست نشر کیا جائے گی اور صرف مخصوص لوگ تقریب میں شریک کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 9 نومبر کو 2019 کو بابری مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر مسلم رہنما اسد اویسی نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی بھیک نہیں چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 876966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876966/مودی-کے-ہاتھوں-5-اگست-کو-بابری-مسجد-کی-جگہ-مندر-کا-سنگ-بنیاد-رکھا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org