0
Tuesday 28 Jul 2020 01:31

طالبان حملے پر افغان آرمی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، 5 اہلکار زخمی

طالبان حملے پر افغان آرمی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، 5 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں مبینہ طالبان حملے کے باعث آرمی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند کے جنوبی علاقے میں جنگی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے دوران ہیلی کاپٹر میں موجود 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم آزاد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کو مبینہ طور پر طالبان نے نشانہ  بنایا تھا۔

طالبان نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم جس علاقے میں ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی وہ طالبان کے زیر اثر ہے۔ طالبان اور کابل کے حکومت کے درمیان امریکی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ کابل حکومت کے مطابق رہائی پانے والے اسیر جنگجو دوبارہ عسکری کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ طالبان نے الزام عائد کیا کہ افغان سیکیورٹی اہلکار رہا ہونے والے طالبان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش