0
Tuesday 28 Jul 2020 01:58

جامعات میں مالی بے ضابطگیوں اور ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، شاہ فرمان

جامعات میں مالی بے ضابطگیوں اور ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، شاہ فرمان
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبے کی جامعات کا معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہوں، جامعات میں مالی بے ضابطگیوں اور ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی میں صحافی برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے، حکومتی اصلاحاتی اقدامات میں ہمیشہ مافیا کو تکلیف ہوتی ہے، مختلف امور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کے وائس چانسلرز کو انتظامی امور میں مضبوط ہونا چاہیے، جامعات کے بجٹ کی تیاری اور خرچ کرنے کا طریقہ درست نہیں ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ جامعات میں طلبا اور اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لازمی ہونا چاہیے، ڈریس کوڈ سے طلبا کا وقار بلند ہونے کے ساتھ والدین کے اخراجات کم ہوں گے، دکھ ہوتا ہے جب سینیٹ کے فیصلوں پر سینڈیکیٹ میں عمل نہیں کیا جاتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پی کے میں عوامی سہولت کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 876969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش