0
Tuesday 28 Jul 2020 03:30

فلسطین، متعصب و نسل پرست یہودی آبادکاروں نے مسجد میں وال چاکنگ کرنیکے بعد اُسے نذر آتش کر دیا

فلسطین، متعصب و نسل پرست یہودی آبادکاروں نے مسجد میں وال چاکنگ کرنیکے بعد اُسے نذر آتش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق، متعصب یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شہر البیرہ کی مسجد البر و الاحسان کو نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر البیرہ کے میئر عزام اسمعیل نے اعلان کیا ہے کہ نسل پرست یہودی آبادکاروں نے مسجد البر و الاحسان پر حملہ کر کے نہ صرف اُسے نذر آتش کر دیا بلکہ مسجد کی اندرونی دیواروں پر عبری زبان میں نسل پرستی پر مبنی نعرے بھی تحریر کر دیئے ہیں۔ البیرہ کی ٹاؤن کمیٹی نے صیہونی آبادکاروں کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرستی اور تعصب پر مبنی یہ اقدام صیہونی کابینہ کی افراطی ذہنیت کی علامت ہے۔ فلسطینی وزارت اوقاف و دینی امور نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مجرمانہ و متعصبانہ اقدام کی ذمہ دار صیہونی رژیم ہے جو ان "دہشتگرد گروہوں" (یہودی آبادکاروں) کی حمایت کرتی ہے۔

عکس | صهیونیست‌ها یک مسجد در کرانه باختری را آتش زدند







خبر کا کوڈ : 876971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش