0
Tuesday 28 Jul 2020 03:30

گورنر سندھ کا کراچی میں بارش سے ہونیوالے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار

گورنر سندھ کا کراچی میں بارش سے ہونیوالے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس ہے اور اس سلسلے میں اداروں سے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کریں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بارش کے نقصانات پر وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا اور آئندہ ایسے اقدامات کریں گے کہ اس طرح کی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ یہ شہر ہمارا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث کئی افراد مختلف واقعات میں جاں بحق ہوئے جبکہ کئی علاقوں میں ابھی بھی بارش کا پانی جمع ہے۔
خبر کا کوڈ : 876973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش