0
Tuesday 28 Jul 2020 05:31

صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رابرٹ او برائن ٹرمپ انتظامیہ میں کورونا کا شکار ہونے والے سب سے سینیئر رکن ہیں جن میں مہلک وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے تنہائی اختیار کر کے محفوظ مقام سے کام شروع کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کے لیے فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہے کہ رابرٹ اوبرائن نے حال ہی میں امریکی صدر سے کوئی ملاقات کی ہے تاہم کچھ 10 جولائی کو  انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میامی کا دورہ کیا تھا۔ رابرٹ او برائن نے وسط جولائی میں دورہ پیرس کے دوران فرانسیسی، جرمن، اطالوی اور برطانوی ہم منصبوں سے ملاقات بھی کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 876977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش