0
Tuesday 28 Jul 2020 09:06

چلاس، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

چلاس، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چلاس میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے رات گئے ایک مطلوب اشتہاری مجرم کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کراس فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار اور دو عام افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان میر افضل نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر سہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق اور سپاہی غلام مرتضٰی شامل ہیں۔ ایس پی دیامر شیر خان نے نجی ٹی کو بتایا کہ کارروائی رات گئے چلاس کے محلہ رونئی میں کی گئی تھی جہاں پولیس نے ایک مطلوب اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔

چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار اور دو سول جاں بحق ہوگئے۔ ایس پی کے مطابق زخمی اہلکاورں میں سب انسپکٹر نبی جان، سپاہی شکر، سپاہی ہدایت کریم، سپاہی شان اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق رات ڈھائی بجے گلگت سے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ایک ٹیم نے چلاس کے رونئی محلہ میں اظہار اللہ نامی اشتہاری مجرم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ کارروائی کی اطلاع دیامر پولیس کو نہیں دی گئی تھی تاہم سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ادھر گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق نگران وزیراعلٰی میر افضل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 876999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش