QR CodeQR Code

بھارت میں مزید 47 چین کی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

28 Jul 2020 09:16

چین کے ہاتھوں بھارتی فوج کی رسوائی کے بعد مودی حکومت نے جن مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہیں ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کر دی، چین کے ہاتھوں بھارتی فوج کی رسوائی کے بعد مودی حکومت نے جن مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہیں ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھی۔ بھارتی نیوز ادارے این ڈی ٹی کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے مزید 250 ایپلی کیشنز کی فہرست تیار کی ہے جن کا صارفین کی پرائیویسی یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے حوالے سے معائنہ کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ دنیا کا معروف گیم پب جی بھی اس نئی پابندی کا سامنا کرنے والے ایپلی کیشنز میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 877004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877004/بھارت-میں-مزید-47-چین-کی-ایپلی-کیشنز-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org