QR CodeQR Code

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

28 Jul 2020 12:31

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکا صبح 7 بجے کے قریب ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ بڈگام باغ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جب کہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔کابل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکا صبح 7 بجے کے قریب ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877066/افغانستان-کے-دارالحکومت-کابل-میں-بم-دھماکہ-ایک-شخص-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org