QR CodeQR Code

ذاکرین نے نئی جماعت "امامیہ سپیکرز پاکستان" قائم کر لی

28 Jul 2020 13:31

تنظیم کی کابینہ میں علامہ ریاض رضوی، علامہ آصف علوی، ذاکر قاضی وسیم عباس، ذاکر وسیم عباس بلوچ، علامہ عمران مظاہری اور ذاکر منتظر مہدی شامل ہیں۔ اسی تنظیم نے چند روز قبل گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کی تھی جس میں اپنے معاملات سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ذاکرین نے اپنے حقوق اور ملت کے معاملات کیلئے ایک نئی تنظیم "امامیہ سپیکرز پاکستان" قائم کر لی۔ تنظیم کی کابینہ میں علامہ ریاض رضوی، علامہ آصف علوی، ذاکر قاضی وسیم عباس، ذاکر وسیم عباس بلوچ، علامہ عمران مظاہری اور ذاکر منتظر مہدی شامل ہیں۔ اسی تنظیم نے چند روز قبل گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کی تھی جس میں اپنے معاملات سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا تھا۔ جبکہ گزشتہ روز علامہ آصف علی نے لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق آصف علوی نے زلفی بخاری کو پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالے متنازع بل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
 
زلفی بخاری نے اس موقع پر بتایا کہ وہ ملت جعفریہ کے تحفظات گورنر پنجاب تک پہنچا چکے ہیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی متنازع بل، کسی بھی فرقے یا مذہب کیخلاف پاس نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب اور فرقوں کو آئین مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے۔ ذاکر آصف علوی نے اپنی نئی جماعت "امامیہ سپیکرز پاکستان" کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ہم ملت کو متحد کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور علماء و ذاکرین کے درمیان جو ایک خلا ہے، اسے ختم کرکے وحدت کی فضا قائم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 877082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877082/ذاکرین-نے-نئی-جماعت-امامیہ-سپیکرز-پاکستان-قائم-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org