0
Tuesday 28 Jul 2020 14:53

کراچی میں صرف نالوں کی صفائی نکاسی آب کے مسئلے کا حل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں صرف نالوں کی صفائی نکاسی آب کے مسئلے کا حل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں، نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا، صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، لوکل باڈیز کے پاس ایک باقاعدہ مکینزم ہونا چاہیئے، جب 30 ایم ایم بارش ہو، تو کیا ایس او پی ہوگی، اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی، تو کیا ایس او پی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر میں جن سڑکوں اور نالوں کے ڈیزائن درست نہیں، ان کو ٹھیک کریں، مجھے ان علاقوں کا تفصیلی پلان چاہئے، جہاں گھروں میں پانی گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شہر کی تمام 28 سب ڈویژنز کا پلان دیں، میں ہر سب ڈویژن پر وزیر یا مشیر کی ڈیوٹی لگاؤں گا، مجھے واٹر بورڈ، ایس ایس ڈبلیو ایم اے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بہترین انجنیئرز کی مشاورت سے پلان چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 877111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش