0
Tuesday 28 Jul 2020 16:49

ورلڈ بینک کی طرف سے کراچی کے نالوں کی صفائی کیلئے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟ خرم شیر زمان

ورلڈ بینک کی طرف سے کراچی کے نالوں کی صفائی کیلئے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟ خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایک محکمے کے 2 وزیر ہونے کے باوجود کراچی کا یہ حال ہے، ورلڈ بینک کی طرف سے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟ سندھ میں 17 سال اقتدار کے باوجود پیپلز پارٹی کچھ نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی شہر ڈوب رہا تھا اور پیپلز پارٹی سالگرہ منا رہی تھی، کراچی میں 2 گھنٹے کی بارش کے بعد صورتحال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک محکمے کے 2 وزیر ہونے کے باوجود کراچی کا یہ حال ہے، کراچی میں بارش نے صوبائی حکومت کی کارکردگی عیاں کردی، نالوں کی صفائی کا فنڈ بے ضابطگی کی نذر ہوچکا ہے، ورلڈ بینک کی طرف سے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے، ہر سال 40 سے 50 کروڑ روپے 6 نالوں کے لئے جاری ہوتے ہیں، کراچی میں بارشیں بلدیاتی حکومت کے کمانے کا سیزن ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ، سیہون اور نواب شاہ کے ساتھ بھی کراچی جیسا حال کیا ہے، جو دودھ اور سبزی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کر سکے وہ کراچی کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا کراچی اور میڈیا غلط ہے کوئی سچا ہے تو وہ بلاول اور ان کے وزیر ہیں، سندھ حکومت کے 5 وزیروں کا ٹولہ پورے صوبے کی بربادی کا ذمہ دار ہے، 5 وزیروں کے ٹولے میں سے ایک وزیر تو ملک سے بھاگا ہوا ہے، سندھ میں 17 سال اقتدار کے باوجود پیپلز پارٹی کچھ نہ کر سکی۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 33 ارب روپے لگے مگر کہاں لگے پتہ نہیں، پیپلز پارٹی کی جمہوریت صرف عوام کا خون چوسنا ہے، سندھ پر آنے والی ہر مصیبت کا ذمہ دار زرداری ٹولہ اور سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے کراچی میں کبھی بہتری نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 877135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش