0
Tuesday 28 Jul 2020 19:48

راجہ زاہد محمود پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر مقرر

راجہ زاہد محمود پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما راجہ زاہد محمود کو پاکستان عوامی تحریک کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، صوبائی صدور فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، قاضی شفیق نے راجہ زاہد محمود کو مرکزی نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کی روشنی میں وطن عزیز میں غربت، انتہا پسندی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا تنظیمی، سیاسی کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 877165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش