0
Tuesday 28 Jul 2020 20:01

کراچی، محبت کا ڈرامہ رچا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی، محبت کا ڈرامہ رچا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور میموری کارڈ متاثرہ خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کو ناظم آباد میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم شعیب کو 2017ء میں بھی گرفتار کیا گیا تھا، لیکن وہ ان دنوں ضمانت پر تھا۔ ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد درجنوں فیک  آئی ڈیز بنائیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے پہلے خاتون کے گھر والوں کو بلیک میل کیا، لیکن ضمانت پر باہر آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر تمام گھر والوں کی تصاویر ڈال دیں۔ ملزم نے خاتون کے ساتھ پورے گھرانے کو بلیک میل کیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے گھر والوں کی تصاویر بھی ان غیر اخلاقی تصاویر کے ساتھ شیئر کیں اور گھر کے تمام افراد کے موبائل نمبر بھی ڈال دیے۔ متاثرہ خاندان نے گھر بدلا، نمبر تبدیل کیے، لیکن ملزم نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا، جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آکر متاثرہ خاتون کئی بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔ ملزم نے پہلے لڑکی سے منگنی کی اور بھی محبت کا ڈرامہ کرکے غیر اخلاقی تصاویر بنوائی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم میں اس طرح کے کئی کیس سامنے آرہے ہیں، خواتین اور گھر والوں کو ایسے فراڈیوں سے ہوشیار و محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 877169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش