QR CodeQR Code

سکردو میں کرونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا

28 Jul 2020 22:01

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کل 29 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا ان میں سے 13 کی رپورٹ مثبت آئی، گزشتہ روز 27 ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 10 کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں کرونا کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا۔ منگل کے روز 13 نئے کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کل 29 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا ان میں سے 13 کی رپورٹ مثبت آئی، گزشتہ روز 27 ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 10 کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈائون کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ دکانوں کو سہ پہر 4 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہفتہ کے دو روز مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سکردو میں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں، عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 877189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877189/سکردو-میں-کرونا-وائرس-کے-کیسز-غیر-معمولی-اضافہ-ہونے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org