QR CodeQR Code

کرونا وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے، عالمی ادارہ صحت

28 Jul 2020 22:11

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ایک بڑی لہر قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ ایک بڑی لہر بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ اس کا خاتمہ کردیا جائے۔ مارگریٹ ہیرس نے امریکا میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ یہ لوگوں کے بڑے اجتماعات کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے شمالی نصف کرہ میں سردی کے دوران موسمی انفلوئنزا کے ساتھ کورونا کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 877193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877193/کرونا-وائرس-انفلوئنزا-کی-طرح-نہیں-جو-موسمی-رجحانات-پیروی-کرے-عالمی-ادارہ-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org