0
Tuesday 28 Jul 2020 22:19

اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف پر مذاکرات کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا مطالبہ کیا، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف پر مذاکرات کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا مطالبہ کیا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کہا تھا کہ ہم ایف اے ٹی ایف پر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس پر بھی قانون سازی چاہتے ہیں اور ان دونوں کو یکجا کرکے بیک وقت آگے بڑھیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے گزارش کی تھی ہم آپ کی بات کو رد نہیں کرتے لیکن ایف اے ٹی ایف کا معاملہ وقت کا پابند ہے لیکن اپوزیشن کے اس پیکیج ڈیل پر حیرت ہوئی اور پھر گزارش کرتا ہوں کہ جس بل سے متعلق اپوزیشن کی خواہش ہے یہ بل پچھلے 10 سال سے زیرِ بحث رہا ہے جس میں 5 سال پیپلزپارٹی اور 5 سال مسلم لیگ(ن) کی حکومت تھی اور دونوں نے اس حوالے سے کوشش بھی کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج (28 جولائی) کو اجلاس ختم ہونا تھا لیکن قانون سازی کی وجہ سے ہم نے اسے 30 جولائی تک جاری رکھا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس بل کو منظور کرنا چاہتے ہیں ان 4 میں سے 2 انسداد دہشت گردی سے متعلق ہیں، ایک بل ایف اے ٹی اے سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے حوالے سے ہے اور ایک بل میوچل لیگل سسٹم سے متعلق ہے اور پانچواں نیب آرڈیننس میں ترمیم سے متعلق اپوزیشن کی خواہش ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایک آرڈیننس اپوزیشن کو بھیجا جو ایوان میں بھی پیش کیا گیا لیکن منظور نہیں ہوا جس پر ان کا نقطہ نظر تھا کہ اس پر کوئی پیشرفت ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک مسودہ پیش کیا اور ہم سے شیئر بھی کیا ہم نے دیکھ کر کہا کہ جوائنٹ پرپوزل بائے پیپپلز پارٹی اینڈ پی ایم ایل این کے عنوان سے مسودے پر شق وار نشست کرلیتے ہیں اور ان کا ایک ایک نقطہ سمجھا جس میں اپوزیشن نے نیب کے قانون میں 35 ترامیم تجویز کیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم نے وہ تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں جس کے بعد حکومت کا مؤقف پیش کرنا تھا اور میں نے بتایا کہ جو ترمیم چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے لیے ممکن نہیں کیونکہ انسداد بدعنوانی ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس پر قانون سازی ہوجائے تو نیب کا ادارہ اور احتساب کا عمل بے معنی ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 877194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش