0
Wednesday 29 Jul 2020 00:18

پاراچنار شہر میں بے ہنگم ٹریفک کیوجہ سے عوام اور تاجروں کو مشکلات

پاراچنار شہر میں بے ہنگم ٹریفک کیوجہ سے عوام اور تاجروں کو مشکلات
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں ٹریفک کے بے ہنگم رش نے عوام اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے بعض افراد نے ٹریفک کے اس رش کو قابو کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے پاراچنار سٹی میں پارکنگ ایریا کا فوری طور پر اجراء کی جائے کیونکہ جو لوگ شہر کے اندر رہ رہے ہیں وہ واقعی اس ٹریفک سے سخت پریشان اور تنگ آچکے ہیں اور خصوصاً سیکورٹی کے حوالے سے بھی مسائل ہیں، شہر کے اندر مکینوں کو سپیشل کارڈ جاری کئے جائیں جو انکے رہائشی کاغذاتِ کے تحت ہوں، جو گاڑی نظر بندی چوک سے شہر کے اندر جانا چاہے اسے ایک گھنٹہ فری پارکنگ کی اجازت ہو اور گھنٹہ بعد دوسرے گھنٹہ تک پچاس روپے کے حساب سے چارج کیا جانا چاہیے اور وہ گاڑیاں جو دوسری گاڑیوں کا راستہ بند کرے اسے دو سو روپے کا جرمانہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 877195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش