0
Wednesday 29 Jul 2020 00:01

پاراچنار، کرم بار ایسوسی ایشن کے وفد کی علامہ فدا حسین مظاہری سے ملاقات

پاراچنار، کرم بار ایسوسی ایشن کے وفد کی علامہ فدا حسین مظاہری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ کرم بار ایسوسی ایشن کے صدر نے ایک وفد کے ہمراہ پاراچنار کے روحانی پیشوا اور مرکزی جامع مسجد کے پیش نماز علامہ فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور انجمن حسینیہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، جبکہ کرم بار ایسوسی ایشن کے وکلاء وفد میں صدر ایڈووکیٹ محمود علی، سید فدا حسین، افتخار حسین اور ریاض حسین شامل تھے۔ وکلاء کے وفد نے علامہ فدا مظاہری سے پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قانونی مشورے بھی دیئے۔
خبر کا کوڈ : 877197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش