0
Tuesday 28 Jul 2020 23:17

کرونا وائرس، جی بی میں مزید 2 اموات، 29 نئے مریض

کرونا وائرس، جی بی میں مزید 2 اموات، 29 نئے مریض
اسلام ٹائمز۔ جی بی میں کرونا کے 29 نئے مریضوں کی تشخیص ہوگئی جبکہ دو مریضوں کا انتقال ہو گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کویڈ 19 کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 2019 ہوگئی ہے۔ اب تک 1636 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 333 ہے۔ کرونا وائرس سے 50 اموات بھی واقع ہو چکی ہیں۔ ادھر سکردو سب سے زیادہ کرونا زدہ شہر بن گیا ہے جہاں کیسز کی تعداد 73 ہو چکی ہے۔ دیگر اضلاع کی صورتحال کچھ اس طرح ہے، ہنزہ میں 61، استور 58، گلگت 54، غذر میں 44 دیامر میں 41، گانچھے اور شگر میں پانچ پانچ اور نگر میں دو کیسز موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش